ججز نظر بندی کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی ،مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو ئی ، عدالت نے پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کے ساتھ پر ویز مشرف کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔

حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر تے ہو ئے پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے ا ستثنی کی درخواست منظور کر لی۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔