ججز نظر بندی کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

بینچ جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ہے جو سابق صدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کل کریگا۔ واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔