ججز نظر بندی کیس، مشرف کیخلاف چالان مرتب کیا جائے : پبلک پراسیکیوٹر

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کیخلاف چالان مرتب کرنے کیلئے پبلک پراسیکیوٹر نے اسلام آباد پولیس کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اسلام آباد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کی جانب سے خط ایس ایس پی آپریشز، ایس پی لیگل، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کو ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں گواہوں کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ سے متعلق تمام ثبوت اور شہادتیں چالان میں شامل کی جائیں۔ ججز نظر بندی کیس میں اب تک دو عبوری چالان پیش کئے جا چکے ہیں۔ کیس کے تین گواہ چک شہزاد سب جیل میں بیانات قلمبند کرانے سے انکار بھی کر چکے ہیں۔