اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس میں پراسیکیوٹر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی سے معذرت کر لی۔پراسیکیوٹر کی تبدیلی کے حوالے سے وزارت قانون کا بھی آگاہ کر دیا گیا۔اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کے پراسیکیوٹر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے کیس کی پیروی سے معذرت لر لی ہے۔
پرویز مشرف کے وکیل رضوان عباسی پیروی سے معذرت کر کے اپنا وکالت نامہ واپس لے چکے ہیں۔ نیا پراسیکیوٹر مقرر ہونے تک کیس میں تاخیر کا امکان ہے۔ ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت پراسیکیوٹرکی عدم دستیابی کی وجہ 18 مئی تک ملتوی ہو۔