کراچی (جیوڈیسک) ججز کی عدم تقرری کے باعث کراچی میں 3 وفاقی عدالتیں غیر فعال ہو گئیں۔ کراچی میں قائم وفاقی ڈرگ کورٹ، کمرشل کورٹ اور فارن ایکس چینچ اپیلیٹ کورٹ میں ساتھی ایم اسحاق گزشتہ 4 سال سے کنٹریکٹ بنیادوں پر جج کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے جو 13 نومبر کو ریٹائرڈ ہو گئے۔
تینوں عدالتوں میں اب تک ججز کی تقرری نہ ہو سکی۔ ججز کی عدم تقرری پر تینوں عدالتیں غیر فعال ہو گئی ہیں۔