ججز کی کمی کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 ہزار مقدمات زیرالتوا

Islamabad, High Court

Islamabad, High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججزکی کمی کے باعث زیر التوا مقدمات 16 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 7 مقررہے لیکن 4 سال میں کبھی بھی ججزکی تعداد 7 نہیں ہو سکی صرف ایک مرتبہ ججزکی تعداد 5 رہی ہے جب کہ اس وقت ججز کی تعداد 4 ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ججزکی تعداد 11 کرنے کی سفارش کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کے دائر ہونے اور مقدمات نمٹانے کی شرح میں عدم توازن گزشتہ 2 سال سے ججزکی تعداد مسلسل کم رہنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ دو سال قبل زیرالتوا مقدمات کی تعداد 11 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 16 ہزار 335 ہوگئی ہے۔