اسلام آباد: موروثی سیاستدانوں سے جان چھڑانا ہو گی، جماعت اسلامی

Jamaat Islami

Jamaat Islami

اسلام آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں عوام کو کھرے کھوٹے کی پہچان کرنا ہو گی تا کہ آزاد کشمیر کے چھوٹے سے خطے میں لوٹ کھسوٹ کا نظام ختم ہو سکے اس کے لیے عوام کو موروثی سیاستدانوں سے جان چھڑانا ہو گی ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیرامجد یوسف، چوہدری فرید احمد اور شفیق احمد نے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل کو حکمران دونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہے ہیں۔

زکوٰۃ فنڈز سے غریبوں کے بجائے حکمرانوں کا علاج ہو رہا ہے ایسے میں ضرورت ہے کہ لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ ان کے حقوق کی حفاظت کی جا سکے۔ اس موقع پر راولپنڈی میں اجتماع عام منعقد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔