جوڈیشل کمشن کا بائیکاٹ، منہاج القران انتظامیہ فیصلہ واپس لے، شہاز شریف کی اپیل

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منہاج القرآن انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف اور انسانیت کے نام پر جوڈیشل کمشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منہاج القرآن انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف اور انسانیت کے نام پر جوڈیشل کمشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیں۔ وہ متاثرین کو ہر قیمت پر انصاف دلانا چاہتے ہیں۔

انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کے لئے کمشن کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی عمل ہی انصاف کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔ اس کا بائیکاٹ مرحومین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔