جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سیاسی بحران کا خاتمہ ہو گا۔ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کے اجرا ´ کا خیر مقدم کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان‘ صدر محمد سلیمان سولنگی راجپوت‘یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انوار ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور اقبال چاند نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد انتخابی دھاندلی کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

قوم کو رقابتی و مفاداتی سیاست سے نجات حاصل ہوجائے گی کیونکہ دھاندلی ثابت ہوگئی تو معاہدے کے تحت وزیراعظم کو اسمبلیاں توڑنی پڑیں گی اور دھاندلی ثابت نہیں ہوئی تو تحریک انصاف کو انتخابات کو شفاف مان کر نتائج کو تسلیم کرکے قومی سیاسی دھارے میں شامل ہونا پڑے گا جو یقینا قوم کیلئے خوش آئند ہوگا مگر یہ صرف اسی وقت ہوگا۔

جب جوڈیشل کمیشن منصفانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گا اور فریقین تحقیقاتی نتائج کو صدق دل سے تسلیم کرپائیں گے بصورت دیگر سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔