جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت ہوئی تو دوبارہ الیکشن ہو گا: شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

ملتان (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام تحریک انصاف نہیں بلکہ عوام کی جیت ہے۔ ہم نے اس کے لیے دوسال جدوجہد کی۔ اگر دھاندلی ثابت ہوتی ہے تو اسمبلیاں تحلیل کر کے عبوری حکومت قائم کی جائے گی اور نئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ہمارا گارنٹر وہ معاہدہ ہے جو تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہوا ہے۔

ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوتوں کے انبار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی گند پر این ار او کی صورت میں چادر ڈالی گئی۔ سیاست میں پہلے نواب زادے ہوتے تھے اب نیب زادے ہوتے ہیں۔