اسلام آباد(جیوڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے سندھ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججوں کو مستقل کرنیکی سفارش کردی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہوا۔
اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد دیبا، جسٹس چوہدری یونس، جسٹس افتخار النسا حسین شاہ اور جسٹس محمد کاظم رضا ,سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن، جسٹس نعمت اللہ، جسٹس صادق حسین بھٹی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔