جوڈیشل کمیشن بننے پر رعمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں، زرداری

Zardari

Zardari

نو ڈیرو (جیوڈیسک) آصف زرداری نے حکومت سے گلہ کیاہے کہ ہمارا مشورہ نہیں لیا جارہا، الیکشن کمیشن کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس کے قریب جلسہ گاہ میں خطاب کرتے ہو ئے سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ حکومت کو کوئی مشکل پیش آئی تو ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے تاہم ایسا نہ ہو کہ وہ خود واپس لوٹ جائیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت سے گلہ ہے کہ سندھ میں 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،جبکہ سندھ سےنکلنے والی گیس کی رائلٹی بھی نہیں دی جارہی۔

آصف زرداری نےعمران خان اور حکومت کے درمیان معاہدے اور جوڈیشل کمیشن بننے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ خان صاحب پارلیمنٹ آئیں،ہمارے ساتھ ملکرالیکشن کمیشن کوخودمختاربنائیں۔