اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے سب کچھ رکھ دیا ہے ، 50 فیصد سے زائد فارم 15غائب ہیں،الیکشن کمیشن ان کا سراغ لگائے۔
جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنےجن کی اولین ترجیح ان کا کاروبار ہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کے آلات ہی نہیں ہیں ،50فیصد فارم 15غائب ہیںجن کا سراغ لگایا جانا چاہیے ۔