جوڈیشل کمشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کرنا چاہیئے، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو سنجیدگی کا ثبوت دینا چاہیئے اور 30 نومبر کو تصادم سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

الیکشن دھاندلی پر بننے والے جوڈیشل کمشن میں آئَی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ جوڈیشل کمشن کے قیام میں تاخیر نہ کی جائے۔ حکومت خود بھی کمشن تشکیل دے سکتی ہے۔ جوڈیشل کمشن نے بلایا تو پیپلز پارٹی بھی فریق بنے گی۔

انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ سارک کانفرنس میں داعش اور کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے معاملات اتنے سنجیدہ نہیں کہ مداخلت کروں۔ ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اپنا فیصلہ ہے۔