اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی طرح جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی جلد بریکنگ نیوز دیں گے۔
18جنوری سے پہلے کمیشن قائم کر دیں گے تاکہ عمران خان کو اپنا ہنی مون ڈی چوک پر نہ گزارنا پڑے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیں گے تاکہ عمران خان کو اپنا ہنی مون ڈی چوک پر نہ گزارنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے ممکنہ غلط استعمال کے تمام دروازے بند کر دیے ہیںان عدالتوں میں صرف دہشت گردوں کا کا ٹرائل ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ننانوے فیصد مدارس پر امن ہیں، آئینی ترمیم کا ہدف مدارس نہیں ہیں۔