گوجرانوالہ : تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ملک کو صحیح سمت کی طرف گامزن کرنے کیلئے پہلا قدم ہے، عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد میں دھرنا دینے والے تمام پارٹی کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کی طویل جدوجہد نے آج ملک میں تبدیلی کی شمع روشن کر دی۔
انشاء اللہ مستقبل میں ہونے والے الیکشن شفاف اور دھاندلی سے پاک ہونگے، ملک کو اہل قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاندنی چوک ماڈل ٹائون میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اصولی موقف کے باعث آج عوام جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تیار رہیں، عوام با شعور ہو چکے، بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی۔