لاہور : جوڈیشنل کمیشن نے تحریک انصاف کی جھوٹ کی سیاست کا پردہ چاک کردیا اب عمران خان عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ثابت ہوگیاہے کہ دھرنے ملک اور قوم کے خلاف ایک سازش تھے جس کا مقصد چینی صدر سمیت غیر ملکی سربراہان مملکت کے دورے ملتوی کروانا تھا عوام ملکی معیشت کو کھربوں ڈالر نقصان پہچانے والوںکا خود احتساب کریں۔ الحاج زبیر احمدنے کہاجوڈیشنل کمیشن نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کردیاہے۔
عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے لیکن جھوٹ،ڈھٹائی اور نفرت کی سیاست کرنے والے ایسا نہیں کریں گے اللہ تعالیٰ نے ایک بارپھر میاں نوازشریف کو سرخرو کردیا مسلم لیگی کارکن سجدہ ٔ شکر بجا لائیں اور پر امن رہ کر تصادم کی سیاست کرنے والوںکے عزائم خاک میں ملادیں اسی میں ملک کی بہتری ہے۔