اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آ رہے ہیں۔
انگوٹھوں کے نشان سے متعلق سازش کوبے نقاب کرناہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات پرابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آ رہے ہیں۔
انتخابی دھاندلی کامعاملہ جوڈیشل کمیشن میں ہے،زیادہ بات نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نادرا کو جوڈیشل کمیشن میں بلانا پڑے گا۔ طارق ملک نے کہا مقناطیسی سیاہی سے انگوٹھے پڑھے نہیں جاتے ، انگوٹھوں کے نشان سے متعلق سازش کوبے نقاب کرناہوگا۔