اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کے لئے ناموں پر غور کیا جائے اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس وقت تین اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایک جج کا تقرر کیے جانے کا امکان ہے۔