فیصل آباد: عدالتی حکم کو تسلیم نہ کرنے پر روٹری انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی جس پر ماتحت عدالت نے روٹری کلب انتظامیہ کو کل 25جولائی کو طلب کرلیا ہے ‘تفصیلات کے مطابق گریس ٹریولز کے مالک محمد اکرم خان جوکہ روٹری کلب فیصل آباد کے صدر بھی تھے۔
جب ان کے عدہ کی معیاد ختم ہوئی تو نئی انتظامیہ نے ان کی رکنیت فوری بحال کرنے کا حکم دیا تاہم کلب انتظامیہ نے عدالتی احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تو محمد اکرم خان نے سیئر سول جج فیصل آباد کی عدالت میں کلب انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ‘فاضل جج نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صدر رروٹری کلب انور ایم قریشی اور دیگر انتظامیہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25جولائی کو طلب کرلیا ہے۔