کراچی کی خبریں 2/11/2016

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ پیپرزلیکس پر کمیشن کے قیام کے فیصلے کو سیاسی محاذ آرائی روکنے میں ہی اہم کردار اقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب صرف تحریک انصاف کا ہی نہیں بلکہ قوم کا مطالبہ ہے جس کا ثبوت عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے جانب عوامی مارچ تھا جسے حکومت پوری ریاستی طاقت کے استعما ل کے باوجود روکنے میں ناکام رہی اور اگر عدلیہ بروقت مداخلت نہ کرتی تویقینا وہ کچھ ہوجاتا جو کسی بھی طور جمہوریت اور ریاست کے حق میں نہیں ہے اسلئے ضروری ہے کہ عدلیہ تاخیری روایات کے بر عکس پانامہ لیکس پر فوری کمیشن قائم کرے اور محدودومخصوص مدت میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے قبل کمیشن کی رپورٹ پر غیر جانبدارانہ فیصلہ کرتے ہوئے ملک و قوم دشمنوںا ور غداروں کو نشان عبرت بنایا جائے بصورت دیگر عدالتی اقدام نوازشریف کو سیاسی بحران سے نکالنے ‘عمران خان کو اسلام آباد لاک ڈاون کرنے میں ناکامی کی سیاسی ہزیمت سے بچانے ‘ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے مابین تعلقات کی بہتری اور عوامی مطالبہ احتساب کی شدت میں کمی لانے اور آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ تک کیلئے حکومت کو مہلت فراہم کرنے کی کامیاب کوشش کہلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سجیت سنگھ کی تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی بناءملک بدری اور بھارتی سفارتی اہلکاربلبیر سنگھ و راجیش کمار اگنی ہوتری کے تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ تو جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کی سلامتی کا دشمن ہے اور اسے نقصان پہنچانے کیلئے ہر طرح کی تخریب کاری ‘ دہشتگردی اور سازشوں کے جال بچھارہا ہے مگر یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت بھارتی سازشوں کی نقاب کشائی کے باجود اس کی پردہ پوشی میں کیوں مصروف ہے اور وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ذکر کیوں نہیں کیا ۔ گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ بھارت سے دوستی‘ مودی سے یاری اور پاکستان سے حب الوطنی کے اعلان کے باجود بھارت سے وفاداری کرنے والوں کا احتساب کرنا ایجنسیوں اور بالخصوص فوج کا کام ہے جبکہ غلط خبر کی اشاعت کے ذریعے قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرنے والوں کو بھی آرمی چیف کی ریٹائر منٹ سے قبل احتسابی شکنجہ میں جکڑنا ضروری ہے کیونکہ اس معاملے میں تاخیر استحصالی اور عوام دشمن مخصوص طبقے کیلئے فوج کی حمایت قرار پاکر فوج کی ساکھ اور قومی سلامتی کیلئے خطرات کا باعث بن جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی شہر بھوپال کی جیل میں فرار کا ڈرامہ رچاکر 8 مسلمان قیدیوں کو مبینہ ”مقابلے “ میں ہلاک کئے جانے پر احتجاج و مذمت اور اقوام عالم ‘ عالمی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور بالخصوص اقوام متحدہ سے مذکورہ پولیس مقابلے کا نوٹس لینے اور اس کی عالمی و غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ حکومتی اداروں کا سلوک انتہائی شرمناک حد تک معاندانہ ہے اسلئے بھارت میں اقلیتوں اورکشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانا ہر ذی شعور و ذی حس کیلئے لازم و ناگزیر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے ذریعے ہیجان بپا کرنے اور عمران خان کے عین دھرنے کے موقع پر تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے ذریعے عوامی حمایت کے حصول کیلئے سیاسی ہتھکنڈے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اورسولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین نے کہا کہ حکمران طبقہ عوام سے دھوکا دہی میں مصروف ہے کیونکہ پٹرول قیمتوں کی قیمتیں برقرار رکھنے کے باوجود حکومت نے ایف بی آر کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کے ذریعے مہنگائی کی چھری سے عوام کو ذبح کرنے کا اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 33 فیصد اور پٹرول پر ساڑھے 16 فیصد اضافہ کے باوجود پٹرول مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرکے قوم کو دھوکا دیا گیا ہے ۔ سولنگی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خود منافع خوری کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی مناسبت سے مقرر کرے کیونکہ ماہرین کے مطابق حکومت عالمی سطح کی مناسبت سے پٹرول کی قیمت مقرر کرےگی تو وہ 50 روپے لٹر سے بھی کم ہو گی۔