کراچی (جیوڈیسک) بے ضابطہ ترقی کیخلااف عدالتی احکامات پر تنزلی کے بعد 15 سے زائد پولیس افسران نے اب تک چارج نہیں چھوڑا، تنزلی کا نوٹی فکیشن جاری ہوئے 2 دن گزرچکے ہیں تا ہم وہ حسب معمول اپنے اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ ڈی ایس پی بننے والے ارشاد رضا سیہڑ بدستور پی ایس ٹو آئی جی سندھ کام کررہے ہیں۔
ڈی ایس پی بنائے گئے اکرم ابڑواینٹی کرپشن سکھر تعینات ہیں۔ منیراحمد کھوڑو ڈی پی او مٹیاری اور نورالحق رند ایس ایس پی، ایس آر پی حیدرآباد تعینات ہیں ،ڈی ایس پی بنائے گئے عبدالوقار کرائم برانچ کراچی تعینات ہیں اسی طرح دیگرافسران بھی اپنی جگہوں پر موجود ہیں۔