عدلیہ مخالف بینرز لگانے کا الزام ،اسلام آباد پولیس نے تین پینٹرز کو پکڑلیا

Banners

Banners

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز آویزاں کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان پر آبپارہ تھانے میں دفعہ 504 اور 505 تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں شفیق بٹ، ناصر اور وقار شامل ہیں۔ شفیق بٹ پینٹر ہے اور راولپنڈی میں بینرز لکھنے کا کام کرتا ہے جبکہ ناصر اور وقار آبپارہ مارکیٹ میں بینرز بناتے ہیں۔ تینوں ملزمان کو آبپارہ سے گرفتار کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں عدلیہ مخالف بینرز کا نوٹس لیا تھا اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اور سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔