عدلیہ مخالف پروگرام:اے آر وائی کے سلمان اقبال اور مبشر لقمان کے وارنٹ جاری

Salman Iqbal, Mubashir Luqman

Salman Iqbal, Mubashir Luqman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف پروگرام کیس میں اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پراے آر وائی نیوز کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی احکامات کے باوجوداے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کو حکم دیتے ہوئے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔