عدلیہ اور الیکشن کمیشن انتخابی شکایات جلد نمٹائیں: منظور وٹو

 Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتنا عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے برابر ہے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اگلے اقتدار کی منتقلی بھی آئین اور اعلیٰ جمہوری روایات کے مطابق احسن طریقے سے ہی ہونی چاہیے
جیسا کہ پچھلے سال پیپلز پارٹی نے اسکو عملی جامہ پہنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہیے۔ منظوروٹو نے عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ انتخابات کے متعلق شکایات کو جلد از جلد نمٹائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جمہوریت سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی تو یہ ملک اور جمہوریت کے لیے اچھا نہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول سوسائٹی اور پارلیمنٹ سے درخواست ہے کہ وہ باہمی مشاورت سے ایسا نظام متعارف کرائیں جسکے تحت ملک میں انتخابات ہوں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتنا عوام کے مینڈیٹ اور انکی امنگوں پر ڈاکہ ڈالنے کے برابر ہے۔ ایسے انتخابات جمہوری معاشرے میں کسی لحاظ سے بھی قابل قبول نہیں ہو سکتے۔