عدلیہ کی آزادی پر حرف آیا تو امید ہے بار اپنا کردار ادا کریگی، چیف جسٹس

Tassaduq Hussain Jilani

Tassaduq Hussain Jilani

ملتان (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر آئندہ کبھی حرف آیا تو انہیں امید ہے کہ باراپنا کردار ادا کرے گی اور بنچ آئین کی پاسداری کرے گا۔

ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب میں چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی نے عدلیہ بحالی تحریک میں سول سوسائٹی، وکلا اور میڈیا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اخلاقی قدروں کو برقرار رکھتے ہوئے قول و فعل کا تضاد ختم کرنا ہو گا، تا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی رہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کرنا مقدس عبادت ہے، نوجوان وکلا انصاف کی فراہمی کے لئے ہمیشہ پرامید رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ یہ احساس رہا ہے کہ سپریم کورٹ ملک کی آخری عدالت ہے، کوئی لغزش ہوئی تو سائل کے پاس اور کوئی عدالت نہ ہو گی۔