پاکپتن (جیوڈیسک) پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرورنے کہاہے کہ عدلیہ، مقننہ، فوج اور میڈیا ملک کے 4 ستون ہیں۔ چاروں ستونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔
گورنرِ پنجاب نے یہ بات پاکپتن میں دربارحضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سجادہ نشیں دیوان احمد مسعود چشتی نے گورنرِ پنجاب کی دستار بندی کی، متعدد ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گورنرنے ملکی سلامتی، استحکام،ترقی اورامن وامان سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں ستون اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، یہی ملک کیلئے بہترہے۔