نیویارک (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔نیویارک میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا۔
کہ میرے ریٹائر ہونے سے پہلے عدلیہ نے ایک کروڑ 32 لاکھ مقدمات کے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کے الزامات لغو اور بے بنیاد ہیں۔ثبوت کے بغیر الزام تراشی مناسب نہیں، اس کا ثبوت لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی میڈیا سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا،میں میڈیا کیکردار کامعترف ہوں۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ریٹرننگ افسروں اور الیکشن کمیشن سے خط و کتابت اور رکارڈ گواہ ہے کہ الیکشن کمیشن پر عدلیہ کا کوئی دباوٴ نہیں تھا۔