میرپور خاص (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ماضی میں عدلیہ پر پی سی او کی شکل میں شب خون مارا گیا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
میرپور خاص بار ایسوسی ایشن سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پی سی او کے عدلیہ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے، لوگ مالی مفادات کے لیے سوشل میڈیا پر عدالتی نظام کے خلاف سازش کرتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ٹی وی چینلز پر بے معنی مباحثے ہورہے ہیں، امید ہے کہ زرد صحافت میں ملوث لوگ اپنے رویے پر نظر ثانی کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد اداروں کی نااہلی، اقربا پروری اور بے حسی ہے۔