عدلیہ سیاسی معاملات سے دور رہے، زرداری

Zardari

Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں ملوث نہیں ہونا چاہیئے اور سیاسی نوعیت کے فیصلوں سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔

ایک اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ صرف انصاف ملنا ہی نہیں چاہیئے بلکہ نظر بھی آنا چاہیئے۔ یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا گیا جب لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو ‘غیر آئینی’ مارچ نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

سابق صدر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مارچوں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ زرداری صاحب نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کو جمہوریت کی خطرات سے حفاظت کرنی چاہیئے۔

انہوں خبردار کیا کہ جمہورت کے دشمن اچانک سے پراصرار طور پر سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو آئین کی حفاظت کرنی چاہیئے اور جمہوری نظام کو ڈی ریل نہ ہونے دیا جائے۔