راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے تمام کمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ آپریشن تیز کرنے اور دہشت گردوں کے سلیپنگ سیل ختم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
جنرل راحیل شریف کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
عدلیہ پر بزدلانہ حملہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔