عدلیہ آج بھی افتخار چوہدری کی انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے: طاہر حسین

کراچی: حساس اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے مشرف کی زندگی کو لاحق خطرات کی نشاندہی ورپورٹس کے باوجود خصوصی عدالت کی جانب سے مشرف کی عدالت حاضری پر اصرار اور حکومت کی جانب سے مشرف کو سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر عدالت کی جانب سے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ و گرفتاری کے احکامات کے اجرا¿ سے عدلیہ کی جانبداری اور منصفوں کا متعصب و منتقم چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

عوام جان چکے ہیں کہ مشرف اور اس کی عوامی پالیسیوںکے دشمن سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی قائم کردہ غیر آئینی خصوصی عدالت بھی افتخار چوہدری ہی کے نقش قدم پر انتقام ‘ استحصال ‘ مفاد ات اور عوام دشمنی کی راہ پر چلتے ہوئے آئین ‘ قوانین ‘ انصاف اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے مشرف کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراءکیخلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ طے شدہ بات ہے کہ پاکستان کا جمہوری نظام طاقتور کو کمزور پر ظلم و جبر کا قانونی اختیار فراہم کررہا ہے جبکہ ادارے حکمرانوں کی بدمعاشی وبداعمالیوں کے تحفظ کے کام پر مامور ہیں مگر خصوصی عدالت کی جانب سے مشرف کیخلاف غیر منصفانہ وجانبدارانہ فیصلے و احکام نے غیر جانبدار عدلیہ پر قائم ہونے والے عوام کے اندھے اعتماد کو باطل ثابت کرکے عوام کو مایوس کردیا ہے اور وہ جان گئے ہیں کہ حکمران ‘ منتظمین اور منصفین ایک ہی تھالے کے چٹے بٹے ہیں جن کا کام وسائل لوٹنا ‘ حق تلفی و استحصال کرنا اور عوام کو جبر کے ذریعے غلام بنائے رکھنے کیلئے عوام کی آزادی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کودبادینااور ہر شخص کو مٹادینا یا غدار قرار دے کر تختہ دار پر چڑھا دینا ہے۔