لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی فنی مصروفیت میں اضافہ، پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا۔ اداکارہ کی دونئی فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈرامے اورکمرشلز کی شوٹنگز کا شیڈول ترتیب دیا جا چکا ہے جس کے باعث وہ اگست میں پاکستان نہیں آئیں گی۔
جوہی چاولہ نے کہا کہ پاکستان آنے کو بہت دل کرتا ہے اورخصوصاً لاہور کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے لیکن میرا ابھی پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لاہوریوں کی مہمان نوازی، لذیز پکوان اورتاریخی عمارتیں دیکھنے کو بہت دل کرتا ہے مگر یہ سب کچھ اسی وقت ہی ممکن ہو گا جب میں کسی پروجیکٹ کے لیے وہاں آؤں۔ اس سلسلہ میں کسی پاکستانی پروموٹر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
جہاں تک میری فنی مصروفیت کی بات ہے تو اپنے کیرئیر کی دوسری اننگز میں فلمیں اور ٹی وی کمرشلز کے علاوہ ٹی وی کے لیے بھی کام کر رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں کراچی میں اپنے قریبی عزیز و اقارب سے ملاقات کے لیے آ چکی ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ اگر پاکستان سے کسی اچھے پروجیکٹ میں کام کرنے کی آفر ہوئی توضرور کام کرونگی۔