ممبئی(جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ اگر 1988 کی سپر ہٹ فلم قیامت سے قیامت تک کا ریمیک بنایا جائے تو وہ اس میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ جوہی چاولہ کو یقین ہے کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ عامر خان بھی قیامت سے قیامت تک کے ریمیک کا حصہ بننے سے انکار نہیں کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال کسی نے اس فلم کا ری میک بنانے کا ارادہ نہیں کیا ہے۔ جوہی چاولہ کے مطابق فلم کے ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر 29 اپریل کو اس کی کاسٹ اور کریو کیلئے ایک ری یونین کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فلم دوبارہ اسکرین بھی کی جائے گی۔