جوہرآباد : ماں تین بچوں سمیت نہر میں کود گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) جوہرآباد میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے اپنے تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ تینوں بچے دم توڑ گئے، ماں کو زندہ نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھی۔

اس نے اپنے تین بچوں 8 سالہ ام کلثوم، پانچ سالہ زہرہ اورسات سالہ بچے انتصاب کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ انکی والدہ رقیہ کو زندہ نکال لیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔