جے یو آئی (ف)کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی گاڑی پر فائرنگ

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو فائرنگ کے واقعے میں معمولی زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹر خالد محمود سومرو ساتھیوں کے ہمراہ رتو ڈیرو سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ ڈاکووٴں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، گاڑی کے شیشے لگنے کے باعث ڈاکٹر خالد محمود سومرو معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ نے ڈاکووٴں نے کی جس سے ڈاکٹر خالد محمود زخمی ہوگئے۔