جے یو آئی باطل نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریات کی پاسبانی کا حق ادا کر رہی ہے۔ قاضی ظہور الحسین

JUI

JUI

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) امیر تحریک خدام اہلسنت و الجماعت پاکستان مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر نے کہا ہے کہ جے یو آئی باطل نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریات کی پاسبانی کا حق ادا کر رہی ہے۔ جے یو آئی کے نومنتخب عہدیداران سے مکمل تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن قاسمی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں جنرل سیکرٹری جے یو آئی تحصیل چکوال حافظ سعید خان ،ضلعی رہنماء سید عمران حسین بخاری، مولانا عبدالواحد قریشی، قاری عثمان معاویہ ،اورمولانا سعید رحیم اشامل تھے قائد اہلسنت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہرنے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک وملت کا سرمایہ ہیں ۔انہوں نے جے یو آئی کے نومنتخب ضلعی وتحصیل قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی وفد نے قائد اہلسنت کی محبتوں اور شفقتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ان کی مشاورت سے چلنے کا عندیہ دیا ۔دریں اثناء امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا قاضی ظہور الحسین اظہرنے اس موقع پر رئیس المحدثین مولانا سلیم اللہ خان اور انٹر نیشنل ختم نبوت کے امیر مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحومین کی وفات سے دینی حلقے انتھک بزرگ ہستیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبد الحفیظ مکی کی وفات کو عالم اسلام کے لیئے ایک بڑا سانحہ قرار دیااورکہاکہ مرحومین کی اسلام کی اشاعت اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے جدو جہد ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔ قحط الرجال کے اس دور میںعلماء شفیق اوربزرگ علماء دین اورمدارس اپنے سرپرست سے محرورم ہوگئے ہیں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ حضرت شیخ مولاناسلیم اللہ خان اور انٹر نیشنل ختم نبوت کے امیر مولانا عبد الحفیظ مکی کوکروٹ کروٹ جنت دے اوران کے خاندانوں اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔