لاہور (جیوڈیسک) جے یو آئی لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس شہر کے امیر مولانا عبد الماجد حقانی کی صدارت میں جامعہ رحمانیہ عبد الکریم روڈ میں ہوا جس میں صاحبزادہ حافظ ابوبکر فہیم، محمد افضل خان ،مو لا نا عبد الودود شاہد،حاجی عرفان شجاع قادری اور دیگر شریک تھے ۔مجلس عاملہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر جمہوری راستے پر لے جا نا چاہتی ہے
جے یو آئی جمہوریت کو کسی صورت پٹڑی سے نہیں اتر نے دے گی، پاکستان میں ناچ گانے کی تہذیب لانے کی جے یوآئی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی، مجلس عاملہ نے اسلامی سر برا ہی کا نفرنس کا ہنگامی اجلاس بلانے اور اسرائیلی مظالم کو ہمیشہ کے لئے ختم کر نے کے لیئے مشترکہ فوج تشکیل دینے اور اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینے کے لئے اسلامی افواج غزہ میں اتارنے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس نے ماہ ستمبر کو تحفظ ختم نبوت کے طور پر منانے اور یونٹوں کی سطح پر تحفظ ختم نبوت سیمینار زمنعقد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔