اسلام آباد (جیوڈیسک) جمیعت علماء اسلام(ف) کا پارلیمانی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس لینے کی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی درخواست کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جے یو آئی کے قومی اسمبلی و سینیٹ اراکین نے متفقہ طورپر قرارداد واپس نہ لینے کے فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے سے آج وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا غفورحیدر، نعیمہ کشور، حافظ حمداللہ، آسیہ ناصر، مولانا عطالرحمان اور شاہدہ اخترعلی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
جمیعت علماء اسلام کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان 40 دن سے زائد ایوان سے غیر حاضر رہے اس لیے وہ آئینی طور پر اپنی نشستیں کھو چکے ہیں۔ استعفیٰ دینے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کا ایوان میں آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔