چیچہ وطنی (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انتقال کر گئے۔
حافظ حبیب اللہ چیمہ کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ حبیب کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا شیر زمان نے حافظ حبیب اللہ چیمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء 42 بارہ ایل چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔