جولائی تا ستمبر 63 ارب روپے سے زائد ٹیکس کی وصولی

FBR

FBR

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی انتشار کے باوجود جولائی تا ستمبر حکومت کو گزشتہ سال کے مقابلے 63 ارب روپے زائد ٹیکس آمدن حاصل ہوئی۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس آمدن 12 فیصد اضافے کے ساتھ 563 ارب روپے رہی۔

جبکہ گزشتہ سال اس مد میں حاصل شدہ رقم 500 ارب روپے تھی۔ حکومت نے مالی سال 2014-15 کے لئے ٹیکس آمدن کا ہدف 2810 ارب روپے مقرر کیا ہے جبکہ پہلی سہ ماہی کیلئے ٹیکس آمدن کا مقرر کردہ ہدف 583 ارب روپے تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کا فوری خاتمہ اشد ضروری ہے تاکہ ملکی معاشی رفتا ر کو تیز کرتے ہوئے ٹیکس آمدن کا مقررہ ہدف حاصل کیاجا سکے۔