لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی خفیہ دستاویزات کا بھانڈہ پھوڑنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی زندگی پر بننے والی فلم ”دی ففتھ اسٹیٹ” اٹھارہ اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم ”دی فِفتھ اسٹیٹ” کی نمائش کے لئے وکی لیکس کے قیام کی سالگرہ کے دن کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ فلم امریکی فلم ساز ادارے ڈریم ورکس نے بنائی ہے اور جولین اسانج کا کردار ادا کرنے والے اداکار بینیڈکٹ کمبر بیچ Benedict Cumberbatch برطانوی شہری ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران کمبر بیچ نے جولین اسانج سے ملاقات کی کوشش بھی کی لیکن انہیں اسکی اجازت نہیں دی گئی۔