جولائی 2013 خدمات کے تجارتی خسارے میں 44 فیصد کمی

State Bank

State Bank

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں خدمات کے تجارتی خسارے میں چوالیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر خدمات کا تجارتی خسارہ چوالیس فیصد کمی کے ساتھ سولہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر پر آ گیا۔ جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں انتیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر پر تھا۔

جولائی دوہزار تیرہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم اڑتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر رہا جب کہ چون کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کی خدمات درآمد کی گئیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خدمات کے خسارے میں کمی ،معیشت کے لئے سود مند ہیاور اس کے نتجے میں جاری کھاتوں کا خسارہ بھی کم ہو گا۔