جولائی 2014؛ بچت اسکیموں میں 21 ارب 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

Saving

Saving

کراچی (جیوڈیسک) قومی بچت اسکیموں میں نئے مالی سال کے آغاز پر جولائی کے مہینے میں 21 ارب 40 کروڑ 48 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014 میں کی جانے والی سرمایہ کاری جون 2014 میں کی جانے والی 32 ارب 80 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 34.75 فیصد کم جبکہ جولائی 2013 میں کی جانے والی 13 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 61 فیصد زائد رہی۔

جولائی 2014 کے دوران ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں 1 ارب 19 کروڑ روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں 4 ارب 3 کروڑ 77 لاکھ روپے، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 8 ارب 33 کروڑ 13 لاکھ روپے، پرائز بانڈز میں 1 ارب 26 کروڑ 34 لاکھ روپے جبکہ متفرق اسکیموں میں 6 ارب 58 کروڑ 18 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔