رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا مجموعی حجم بارہ ارب چھتیس کروڑپچیس لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں دوفیصد کے قریب کمی آئی ہے،۔جولائی سے اپریل کے دوران بارہ ارب چھتیس کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران تیل مصنوعات کا درآمدی بل بارہ ارب اٹھاون کروڑاٹھا ئیس لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،۔توانائی بحران اور امن و امان کی ناقص صورتحال کی وجہ سے رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔اپریل کے مہینے میں ایک ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر کی پیٹرلیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔