جولائی تا اگست ملکی برآمدات میں 7.62 فیصد کمی ہوئی: کسٹم حکام

Exports

Exports

کراچی (جیوڈیسک) ملکی سیاسی بحران کے باعث گزشتہ دنوں برآمدی اشیاء کی اندرون اور بیرون ملک ترسیل شدید متاثر رہی، رواں مالی سال اب تک ملکی برآمدات میں 7 اعشایہ 62 فیصد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ملک میں جاری دھرنوں اور احتجاجوں سے ملکی حالات میں تو کوئی سدھار نہ آ سکا تاہم ملکی معیشت پراسکے خاصے منفی اثرات دیکھے گئے۔

کسٹم حکام کے مطابق رواں مالی سال پہلے دو ماہ جولائی تا اگست ملکی برآمدات کا حجم 306 ارب روپے رہاجبکہ گزشتہ مالی سال اس مدت کے دوران کی گئی بر آمدات کی مالیت 332 ارب روپے سے زائد تھی ۔سیاسی ہلچل کے سبب برآمدی آر ڈرز کی تاخیر سے بھی ملکی معیشت کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی حالات میں جلد بہتری نہ ہوئی تو آئندہ دنوں کے دوران ملکی برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔