جولائی سے دسمبر کے دوران ملکی برآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ

Exports

Exports

کراچی (جیوڈیسک) جولائی سے دسمبر کے دوران ملکی برآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی 16-2015 کے چھ ماہ کے دوران ملکی برآمدات 14 فیصد کمی سے 10 ارب 32 کروڑ ڈالر رہی جبکہ جولائی سے دسمبر میں درآمدات 7 اعشاریہ 8 فیصد کمی سے 22 ارب ڈالر رہی۔

اس طرح چھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 1 فیصد کمی سے 11 ارب 92 کروڑ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہر معاشیات کے مطابق توانائی بحران کے باعث صنعتوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے جو ملکی برآمدات میں اضافے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔