جولائی، اگست کے دوران سونے کی درآمدات میں اضافہ

Gold

Gold

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سونے کی درآمدات میں 86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی اوراگست میں سونے کی درآمدات کا حجم 117 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس پر 4.498 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا ، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 65 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا تھا جس پر 2.428 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔