جولائی سے دسمبر ترسیلات زر 7 ارب 79 کروڑ ڈالر رہی

Remittances

Remittances

لاہور (جیوڈیسک) دو ہزار بارہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم تیرہ ارب ستانوے کروڑ ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں حجم ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ترسیلات زر میں ساڑھے نو فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی سے دسمبر تک تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے سات ارب اناسی کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے گئے۔