لاہور (جیوڈیسک) لاہور جولائی کے دوران یوریا کی فروخت میں کمی ہوئی حجم چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار ٹن رہا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں یوریا کی فروخت میں اٹھارہ فیصد کمی ہوئی جبکہ جنوری سے جولائی تک یوریا کی فروخت اکتیس لاکھ تہتر ہزار ٹن کی سطح پر رہی۔
ڈی اے پی کی فروخت جولائی کے دوران نصف رہ گئی اور ایک ماہ کے دوران اکاسی ہزار ٹن ڈی اے پی فروخت ہوئی تاہم جنوری سے جولائی تک ڈی اے پی کی فروخت چھتیس فیصد اضافے سے پانچ لاکھ چار ہزار ٹن رہی۔